: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سرینگر،22ڈسمبر(ایجنسی) علیحدگی پسند تنظیم دختران ملت کی صدر آسیہ اندرابی کو 75 دن تک حراست میں رکھنے کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ دختران ملت کی ایک ترجمان نے یہاں کہا کہ آسیہ
اندرابی کو 75 دن تک حراست میں رکھنے کے بعد کل بارہمولہ کے سب جیل سے رہا کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ایک مقامی عدالت نے اندرابی کے خلاف لگے پپلز سیفٹی ایکٹ کے الزام کو منسوخ کر دیا تھا لیکن ایک دیگر معاملہ میں عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔